چین، صوبہ فوجیان کے شہر سان منگ کے ایک اسپتال میں عملے کی رکن ایک خاتون کو طبی بیمہ پالیسیوں سے آگاہ کررہی ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ میں 16 ارب یوآن (2.25 ارب امریکی ڈالر) سے زائد کے غلط استعمال شدہ طبی بیمہ فنڈ ز برآ مد کر لئے ہیں۔
قومی صحت دیکھ بھال تحفظ انتظامیہ (این ایچ ایس اے) نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ قومی بیمہ اسکیم میں شریک 500 سے زائد مخصوص طبی اداروں کا اچانک معائنہ کیا تھا۔
این ایچ ایس اے نے کہا کہ ان معائنوں میں تمام صوبائی سطح کے علاقوں کا احاطہ کیا گیا اور ان کا مقصد بیمہ دھوکہ دہی اور غلط استعمال کو بے نقاب کرنا تھا۔
انتظامیہ نے صحت دیکھ بھال فنڈز کی حفاظت یقینی بنانے اور مستقبل میں غلط استعمال روکنے کے لئے مزید اقدامات کا عہد کیا ہے۔
ان کوششوں میں اچانک معائنوں کا دائرہ کار بڑھانا ،خود معائنہ و اصلاح میں اضافہ کرنا، بڑے کوائف کی نگرانی مضبوط بنانا، طویل المعیاد نظم و ضبط فریم ورک قائم کرنا اور خلاف ورزیوں کو زیادہ سے زیادہ عوام کے سامنے لانا شامل ہے۔
