چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں مزدور ہاربن الیکٹرک کارپوریشن کی بوائلر کمپنی میں کام میں مصروف ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین نے اعلیٰ درجے کی ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جو ایک عظیم ملک کی تعمیر کے لئے صلاحیت اور قابلیت کی فراہمی سمیت جدید یت کے ذریعے چینی قوم کی عظمت کو برقرار رکھ سکے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے جاری کردہ رہنما اصولوں کے تحت صنعتی افرادی قوت کی تعمیر میں اصلاحات کی جائیں گی۔
ان اصلاحات کا مقصد 2035 تک قومی سطح پر تقریباً 2 ہزار، صوبائی سطح پر 10 ہزار اور شہروں کی سطح پر 50 ہزار ایسے ہنرمندوں کو تیار کرنا ہے جو اعلیٰ درجے کی تکنیکی اور اختراعی مہارت کے حامل ہوں۔
نئی صنعت کاری کی ضروریات کے مطابق چین جدید پیشہ ورانہ تعلیم کو فروغ دے گا، جامع تکنیکی مہارتوں کے ساتھ باصلاحیت افراد کو فروغ دینے کی کوششوں میں اضافہ کرے گا اور صنعتی کارکنوں کے لئے تاحیات پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت کے نظام کو بہتر بنائے گا۔
اس کا مقصد نئے معیار کی پیداواری صلاحیت اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ کے لئے فوری طور پر ضروری صلاحیت پیدا کرنا ہے۔
