اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین نے حیاتیاتی تنوع پر کوپ 16 کی صدارت کولمبیا کے سپرد...

چین نے حیاتیاتی تنوع پر کوپ 16 کی صدارت کولمبیا کے سپرد کردی

چینی وزیر حیاتیات و ماحولیات ہوانگ رون چھیو 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے سیشن کے دوسرے مکمل اجلاس کے بعد بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ایک انٹرویو دے رہے ہیں۔ (شِنہوا)

کالی، کولمبیا (شِنہوا) اقوام متحدہ کے حیاتیاتی تنوع سے متعلق کنونشن (کوپ 16) کے فریقین کی کانفرنس کا 16 واں اجلاس کولمبیا کے جنوب مغربی شہر کالی میں ہوا ہے  جس میں چین نے کولمبیا کو صدارت منتقل کی۔

افتتاحی تقریب میں چینی وزیر حیاتیات و ماحولیات ہوانگ رون چھیو نے کولمبیا کو 196 ممالک پر مشتمل کوپ 16 کی میزبانی کرنے پر مبارکباد دی۔

کولمبیا کی وزیر ماحولیات سوزانا محمد نے اپنے چینی ہم منصب کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کولمبیا کا حیاتیاتی تنوع لائحہ عمل پیش کیا جس کا مقصد کو نمنگ-مونٹریال عالمی حیاتیاتی تنوع خاکے میں موجود 23 اہداف کو نگاہ میں رکھتے ہوئے 2030 تک فطرت کے تحفظ اور اس کی افزائش میں حصہ ڈالنا ہے۔

سوزانا نے کہا کہ کولمبیا کی حکومت طرززندگی میں تبدیلی کے فروغ کے لئے تمام شعبوں کو متحرک کرے گی اور خاص کر معیشت میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ فطرت انسانی اعمال سے تباہ نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ کولمبیا کی حکومت کی دعوت پر ہم یہاں یکجا ہوئے ہیں اورہمیں فطرت کے ساتھ امن کو ایک بنیادی اسٹریٹجک مقصد بنانے کے خواہش مندوں کا اتحاد تشکیل دینا ہے۔ ہمیں اصولوں کی بنیاد پر مل کر کام کرنا ہوگا جس کے لئے ہمیں  مکمل طور پر شفاف ہونا ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!