اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے وفد کا باہمی تعلقات کے حوالے سے...

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے وفد کا باہمی تعلقات کے حوالے سے نیپال کا دورہ

نیپال کے وزیر اعظم کے پی شر ما اولی ایک منصوبے کی تعمیر کے حوالے سے منعقدہ  تقر یب سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

کٹھمنڈو (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے ایک وفد نے نیپال کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد  نیپال کا دو روزہ دورہ مکمل کر لیا ہے۔

وفد  کی قیادت سی پی سی  کی مرکزی کمیٹی کے ایک رکن چھن گانگ  نے کی۔

نیپال کے وزیر اعظم اور  کمیونسٹ پارٹی آ ف نیپال (متحدہ مارکسسٹ،لیننسٹ) (سی پی این۔یو ایم ایل) کے چیئرمین کے پی شرما اولی نے  وفد  کے دو روزہ دورے کے دوران  سی پی سی  چھنگ ہائی صوبائی کمیٹی کے سیکرٹری چھن گانگ سے ملاقات کی۔

ہمالیائی ملک میں قیام کے دوران سی پی سی کے وفد نے نیپال کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور 20 ویں سی پی سی مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس کے عزم کے بارے میں ایک بریفنگ میں شرکت کی جس میں چینی طرز کی جدیدیت سے پیدا ہونے والے مواقع سے آگاہی اور ٹرانس ہمالیہ تعاون کو گہرا کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

سی پی سی کے وفد کے ساتھ ملاقاتوں اور تبادلہ خیال میں نیپال کی جانب سے ایک چین کی پالیسی کے ساتھ وابستگی کے عزم  کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ چین کے ساتھ جماعتوں کے تبادلوں کو مزید مضبوط ، مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مسلسل ترقی کو فروغ   دیا جائےگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!