چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں جرم پلازم ریسورس بینک میں جرثومے محفوظ کئے جارہے ہیں۔(شِنہوا)
چھنگ دو(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو میں جرثوموں کے وسائل پر مبنی پہلا صوبائی بینک مکمل طور پر فعال ہوچکا ہے۔
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی نے پیر کے روز بتا یا کہ پودوں کی بہت سی اقسام کے جین ان کے بیجوں میں موجود ہوتے ہیں جس کے باعث جرثوموں کے وسائل پودوں کی جینیاتی معلومات کا اہم ذریعہ بن چکے ہیں۔
چین کا صوبہ سیچھوان اپنے زبردست حیاتیاتی تنوع اور جرثوموں کے وافر وسائل کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ اس کا متنوع جغرافیہ متعدد اقسام کی آب و ہوا اور ماحول فراہم کرتا ہے جو پودوں اور جانوروں کی وسیع اقسام کا مسکن ہے۔
یہ بینک پودوں کے جرثومے جمع کرنے کے مقام، مویشیوں اور آبی وسائل کے علاقے اور سائنس کی تشہیر پر مبنی نمائشی جگہ پر مشتمل ہے۔ یہ تین بنیادی کام انجام دیتا ہے جن میں وسائل جمع کرنا اور ان کا تحفظ، وسائل بروئے کار لانا اور سائنس کی تشہیر کی نمائش شامل ہے۔
