اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے موٹاپے کی تشخیص اور علاج کے اولین رہنما اصول جاری...

چین نے موٹاپے کی تشخیص اور علاج کے اولین رہنما اصول جاری کردیئے

چین کے جنوب مغربی چھونگ چھنگ کے ضلع دادوکو کے پارک میں شہری ٹیبل ٹینس کھیل رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے موٹاپے کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے اپنے اولین رہنما اصول جاری کر دیئے ہیں۔

قومی کمیشن برائے صحت (این ایچ سی) نے کہا ہے کہ یہ رہنما اصول  کثیر الشعبہ جاتی ٹیم پر مبنی نقطہ نظر پر زور دیتے ہوئے موٹاپے کی  تشخیص اور علاج کو معیاری بنانے اور طبی نگہداشت کے معیار اور حفاظت کو یقینی بنانے بارے جاری کئے گئے ہیں۔

رہنما اصولوں میں علاج کے لئے طرز عمل، نفسیاتی اور کھیلوں پر مبنی ہدایات، طبی غذائی طریقہ علاج، ادویات، وزن میں کمی اور میٹابولک سرجری کے ساتھ ساتھ روایتی ادویات کے طریقوں کو شامل کیا گیا ہے۔

رہنما اصولوں کے مطابق چین میں بنیادی موٹاپے کا شکار بالغ افراد میں وزن کم کرنے کے حوالے سے علاج کے لئے پانچ ادویات کی منظوری دی گئی ہے تاہم وراثتی موٹاپے کے علاج کے لئے کسی دوا کی منظوری نہیں دی گئی۔

این ایچ سی کی 2020 کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں نصف سے زائد بالغ افراد زیادہ وزن یا موٹاپے کا شکار ہیں اور یہ شرح 2030 تک 65.3 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!