بیجنگ(شِنہوا) چین کے اعلیٰ عوامی استغا ثہ (ایس پی پی) نے اعلان کیا ہے کہ چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے سابق سینئر سیاسی مشیر چھن یان کو رشوت لینے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایس پی پی نے پیر کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ قومی نگراں کمیشن کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مقدمے کو تفتیش کے لئے استغاثہ کے حوالے کردیا گیا تھا۔
چھن یان اس سے قبل چینی عوامی سیا سی مشاورتی کانفرنس کی گوئی ژو صوبائی کمیٹی کے سرکردہ پارٹی اراکین کے گروپ کے رکن اور کمیٹی کے نائب چیئرمین تھے۔
مقدمے پر مزید کارروائی جاری ہے۔
