روس کے شہر قازان میں برکس نوجوان قیادت فورم 2024 میں نوجوانوں کی ایک نمائندہ ایک بورڈ پر دستخط کررہی ہے۔(شِنہوا)
قازان (شِنہوا) چین۔روس سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر روسی شہر قازان میں ایک تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔
نمائش کا انعقاد جمہوریہ تاتارستان کے قومی کتب خانے میں کیا گیا ہے۔ اس میں شِںہوا نیوز ایجنسی کی تقریباً 36 تصاویر پیش کی گئی ہیں جو گزشتہ 75 برس میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں اہم کامیابیوں کو ظاہر کرتی ہیں۔
نمائش کا اہتمام شِنہوا نیوز ایجنسی یوریشیا ریجنل بیورو اور روس میں چینی کاروباری افراد کی یونین نے تورگمول کمپنی کے اشتراک سے کیا ہے۔
رواں سال چین۔ روس ثقافتی سال بھی منایا جا رہا ہے۔نمائش میں ثقافت، ٹیکنالوجی، معیشت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور تبادلوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
