چین کے مشرقی صوبے ہانگ ژو میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار دی پروٹیکشن آف انٹلیکچوئل پراپرٹی ورلڈ کانگریس 2024 کے موقع پر شرکا گفتگو کر رہے ہیں-(شِنہوا)
ہانگ ژو(شِنہوا) چین کے نائب وزیراعظم ژانگ گوچھنگ نے کہا ہے کہ چین تخلیقی ملکیت کے شعبے میں دیگر ممالک کے ساتھ زیادہ عملی اور باہمی تعاون کرنے کا خواہاں ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ممالک اور عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔
ان خیالات کا اظہارانٹرنیشنل ایسوسی ایشن فاردی پروٹیکشن آف انٹلیکچوئل پراپرٹی ورلڈ کانگریس 2024 کی افتتاحی تقریب میں ژانگ گوچھنگ نے چینی صدر شی جن پھنگ کا تہنیتی خط پڑھنے کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ صدر شی کا خط چین کی جانب سے تخلیقی ملکیت کے کام کو دی جا نے والی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔ چین اپنے قانونی، انتظامی، پالیسی اور تخلیقی ملکیت کے لئے حکمرانی کے نظام کو بہتر بنانے بارے کام تیز کرے گا تاکہ عوام کی جد یدیت کی صلاحیت کو مزید متحرک کیا جاسکے اور چینی جدید یدیت کو فروغ دیا جاسکے۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک وسیع مشاورت، مشترکہ شراکت اور مشترکہ مفاد پر مشتمل عالمی تخلیقی ملکیتی نظم ونسق کے ڈھانچے کے قیام کے لئے دوسرے ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
