بھارت، نئی دہلی میں بیٹری رکشہ پر ایک خاتون اپنے بچے کے ساتھ سفر کر رہی ہے۔(شِنہوا)
نئی دہلی (شِنہوا) بھارت کی مغربی ریاست راجستھان میں ایک سڑک حادثے کے باعث 8 بچوں اور 2 خواتین سمیت کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
مقامی پولیس نے فون پر حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ریاست کے دھول پور علاقے میں ایک بس متاثرہ افراد کی گاڑی سے ٹکراگئی۔
بس دھول پور سے ریاستی صدرمقام جے پور جارہی تھی اور اس کی رفتار کافی تیز تھی۔
بڑی کوتوالی پولیس اسٹیشن کے انچارج شیو لہاری مینا نے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کی شب تقریباً 11 بجے ایک بس دھول پور سے جے پور جارہی تھی۔ حادثہ سنی پور گاؤں کے قریب پیش آیا جس میں 12 افراد کی ہلاکت ہوئی ۔
ہلاک شدگان دھول پور میں اپنے رشتہ داروں کے گھر شادی سے قبل ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس جارہے رہے تھے۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔
