آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے زم افرو ٹی10 میں بعض پاکستانی کرکٹرز کی مبینہ مشکوک سرگرمیوں کی تحقیقات شروع دیں۔تحقیقات میں ان کی توجہ خاص طور پر 26 ستمبر کومنعقدہ ڈربن وولفز اور ہرارے بولٹس کے میچ پر مرکوز ہے،اس میں اننگز کا چھٹا اوور پاکستان سے تعلق رکھنے والے یو اے ای کے انٹرنیشنل کرکٹر کاشف داد نے کرایا۔ یاد رہے زم افرو ٹی 10 کا دوسرا ایڈیشن 21 سے 29 ستمبر تک ہرارے، زمبابوے میں منعقد ہوا، جوبرگ بنگلہ ٹائیگرز نے ٹائٹل اپنے نام کیا، ایونٹ میں بعض پاکستانی کرکٹرز اور آفیشلز بھی شریک ہوئے۔
