حکومت پنجاب نے لاہور میں سموگ کے تدارک کیلئے مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع وزارتِ خزانہ پنجاب کے مطابق لاہور میں سموگ کے تدارک کیلئے محکمہ موسمیات و ماحولیات کے تعاون سے مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر 35کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔ذرائع کے مطابق آلودگی بڑھنے کے باعث بچوں کو سکولوں میں چھٹیاں دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے
