اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں ستمبر کے دوران بجلی کی کھپت میں 8.5 فیصد اضافہ

چین میں ستمبر کے دوران بجلی کی کھپت میں 8.5 فیصد اضافہ

چین میں ستمبر کے دوران بجلی کی کھپت کی شرح مستحکم رہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں رواں سال ستمبر کے دوران بجلی کی کھپت کی شرح مستحکم رہی جو اقتصادی سرگرمیوں کو جانچنے کا ایک اہم پیمانہ ہے۔

قومی توانائی انتظامیہ کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ بجلی کی کھپت گزشتہ سال کی نسبت 8.5 فیصد اضافے کے ساتھ 847.5 ارب کلوواٹ آورز تک پہنچ گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق خاص طور پر بنیادی اور ثانوی  صنعتوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی بجلی میں گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 6.4 فیصد اور 3.6 فیصد اضافہ ہوا۔ تیسری سطح کے شعبے میں بجلی کے استعمال میں 12.7 فیصد اضافہ ہوا۔

چین میں ستمبر  کے دوران  بجلی کا گھریلو استعمال سال 2023  کی اسی مدت کی نسبت 27.8 فیصد بڑھ کر 132.3 ارب کلو واٹ آورز تک پہنچ گیا۔

جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2024 کے پہلے 9 ماہ کے دوران ملک میں بجلی کی کھپت 7.9 فیصد اضافے کے ساتھ  74.1  کھرب کلو واٹ تک پہنچ گئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!