چین، چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے دارالحکومت بیجنگ میں ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس کی صدارت کی۔ (شِںہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے کاروباری اداروں کے بقایا جات کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے حکومتی مالی تعاون سے چلنے والے منصوبوں میں ضابطے مضبوط بنانے کا اعلان کیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس اور ریاستی کونسل کے جنرل آفس کے جاری کردہ ایک نئے رہنما اصول میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام باقاعدگی سے سرکاری فنڈز کی دستیابی کی تصدیق کریں، سرکاری خریداری میں ادائیگیوں کی نگرانی تیز کریں اور سرکاری ملکیتی اداروں پر زور دیں کہ وہ اپنی ادائیگیوں کا نظام معیاری اور بہتر بنائیں۔
رہنما اصول میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی شکایات کے لئے ایک قومی پلیٹ فارم قائم کرنے اور بد نیتی پر سزا کا طریقہ کار بہتر بنانے کا بھی کہا گیا ہے۔
رہنما اصول میں کاروباری اداروں کے حقوق و مفادات کا تحفظ اور ان کا اعتماد بڑھانے کے لئے کاروباری اداروں کے بقایاجات کے مسئلہ کو حل کرنا ضروری قرار دیا گیا۔
اس میں تمام مقامی حکومتوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی شرائط کے تحت مناسب اقدامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
