اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسہیڈلائن : گلوبل لنک |چینی ٹیکنالوجی کمپنی کا ویتنام کی ترقی کے...

ہیڈلائن : گلوبل لنک |چینی ٹیکنالوجی کمپنی کا ویتنام کی ترقی کے لئے اہم کردار

ہیڈلائن : گلوبل لنک |چینی ٹیکنالوجی کمپنی کا ویتنام کی ترقی  کے لئے اہم کردار

جھلکیاں:

چینی کمپنی ٹی سی ایل نے ویتنام  کو اپنی مصنوعات کی پیداوار  کے لئے پہلی بین الاقوامی مارکیٹ کے طور پر چن لیا۔ٹی سی ایل کے ٹی وی کا شمار  سرفہرست  تین برانڈز میں   ہوتاہے۔کمپنی کی جانب سے  ویتنام میں 10 کروڑ ڈالر سے زائد  سرمایہ کاری۔

تفصیلی خبر

چینی کمپنی ٹی سی ایل نے ویتنام  کو اپنی پیداوار کے لئے پہلی بین الاقوامی مارکیٹ کے طور پر چن لیا ہے۔کمپنی نے پیداوار بہتر بنانے کے لئے ڈونگ نائی صوبے میں ایک رنگین ٹی وی بنانے کی  فیکٹری قائم  کی ہے۔ یہ فیکٹری بیرون ملک ٹی وی بنانے کے لئے ٹی سی ایل کا پہلا مرکز ہو گی۔

ٹی سی ایل نےکئی سالوں کی کوشش کے بعد  ویتنامی صارفین کی ضروریات کے مطابق خود کو ڈھال لیاہے، اور ملک کے ہر گھر میں اس کی مصنوعات پہنچ گئی ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (ویتنامی): نیگوان وان ہنگ، ڈپٹی جنرل منیجر،نیگوان کیم ٹرانگ تھی خریداری مرکز،ہنوئی

"ٹی سی ایل ٹی وی، موبائل فونز اور الیکٹرانک آلات میں عالمی برانڈ کے طور پر 25 سال سے ویتنامی مارکیٹ میں موجود ہے۔

نیگوان کیم ٹرانگ تھی خریداری مرکز کئی سال سےٹی سی ایل  کے ٹی وی اور دیگر مصنوعات فروخت کر رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ٹی سی ایل کے ٹی وی کا شمار یہاں فروخت کئے جانے والے برانڈز میں سرفہرست  تین برانڈز  میں ہوتا ہے”۔

اس کامیابی کے پیچھے ٹی سی ایل  کی "میڈ ان ویتنام” پیداواری صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

کمپنی نے اپنی ڈونگ نائی فیکٹری کو 2019 میں بنہ ڈونگ میں نئی سہولت کے ساتھ بدل دیا  ہے۔

یہ نئی فیکٹری جنوب مشرقی ایشیا میں  چینی ٹی وی برانڈ کی جانب  سے قائم کردہ سب سے بڑے ڈیجیٹل پیداواری مراکز میں سے ایک ہے۔ یہ فیکٹری جنوب مشرقی ایشیا اور شمالی امریکہ کی مارکیٹوں کو ہدف بنانے کے لئے قائم کی گئی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): شو لین جون،جنرل منیجر، ٹی سی ایل پین-اسمارٹ اسکرین بی یومینوفیکچرنگ سینٹر، ویتنام

” ٹی سی ایل کا ویتنام میں پیداوار ی حجم 2024 میں ایک  ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان ہے، جس سے مقامی افراد  کے لیے 3 ہزار ملازمتیں پیدا ہو رہی ہیں۔”

ٹی سی ایل ویتنام میں اب تک 10 کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کر چکی ہے، جس سے مقامی لوگوں کو 10 ہزار سے زائد  ملازمتیں میسر آئی  ہیں۔چین کی شنگھائی گریٹ وے انڈسٹری کمپنی کی ذیلی کمپنی، ٹال وے ویتنام کمپنی، مقامی طور پر کامیاب آپریشنز کی ایک اور مثال ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): یانگ یونگ، جنرل ڈائیریکٹر ،ٹال وے ویتنام کمپنی لمیٹڈ

” 2019 میں ویتنام میں  ہماری پیداوارمقامی رسد کا تقریباً 15 سے 20 فیصد تھی۔ دیگر چینی کمپنیوں کی آمد اور مقامی ترقی میں ہماری کوششوں سے یہ تناسب 2023 میں 30 فیصد، 2024 کی پہلی ششماہی میں 40 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ پیداواربڑھنے کے ساتھ سال کے دوسرے نصف میں تناسب 50 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے”۔

ٹی سی ایل جو الیکٹرانک مصنوعات بناتی ہے نومبر میں ایک خودکار فیکٹری کے ٹینڈر اور تعمیر کی تیاری کر رہی ہے۔

ہنوئی سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!