اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبھارت تائیوان معاملے کے متعلق دانشمندانہ رویہ اختیار کرے، چین

بھارت تائیوان معاملے کے متعلق دانشمندانہ رویہ اختیار کرے، چین

چین ، چینی مین لینڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تائیوان چین کا حصہ ہےاور یہ حقیقت کبھی تبدیل نہیں ہوگی۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ایک ترجمان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ تائیوان خطے بارے امور کو دانشمندانہ اور مناسب طریقے سے حل کرے اور خطے کے ساتھ کسی بھی قسم کی سرکاری بات چیت سے گریز کرے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات یومیہ پریس بریفنگ میں بھارتی شہر ممبئی میں تائیوان کا نیا دفتر کھولنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہی۔

ماؤ نے زور دیکر کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا اٹوٹ انگ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین سے سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک بشمول نمائندہ ایجنسیوں کے  تائیوان خطے کے ساتھ کسی بھی قسم کے سرکاری رابطے اور بات چیت کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے ۔ چین نے بھارت سے اس پر سخت احتجاج کیا ہے۔

ماؤ نے یہ بھی کہا کہ ایک چین اصول پر بھارت کا ایک سنجیدہ سیاسی عزم ہے اور دوطرفہ تعلقات کی سیاسی بنیاد ہے۔

ترجمان ماؤ نے مزید کہا کہ چین ، بھارت پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر سختی سے عمل کرے، تائیوان معاملے کو دانشمندانہ اور مناسب طریقے سے حل کرے اور خطے کے ساتھ کسی بھی قسم کی سرکاری سطح پر بات چیت سے گریز کرے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!