چین، چینی وزیر خا رجہ وانگ یی بیجنگ میں یوریشیا گروپ کے صدر آئن بریمر سے ملاقات کر رہے ہیں ۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے یور یشیا گروپ کے صدر آئن بریمرنے بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔
وانگ یی نے جمعہ کے روز کہا کہ چین اور امریکہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے،دونوں ممالک کے عوام کے مفادات پر مبنی یکساں نتائج کے حصول اور باقی دنیا کی مشترکہ توقعات پر پورا اترنے کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔
وانگ یی نے کہا کہ چین آج کی دنیا میں اپنے یقین کے ساتھ تمام خدشات کا جواب دے گا، بین الاقوامی اخلاقی اعلیٰ معیار کو برقرار اور بنی نوع انسان کی مجموعی ترقی و خوشحالی کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔
وانگ نے امید ظاہر کی کہ امریکہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے وا لے اتفاق رائے پر جلد عملدرآمد کرے گا۔چین کے بارے میں ایک بامقصد اور دانش پر مبنی مفاہمت اور سوچ قائم کرتے ہوئے زیرو سم گیم کی ذہنیت تبدیل کرے گااور اس کرہ ارض پرایک دوسرے کے ساتھ چلنے کی خاطر دونوں بڑ ے ممالک کے لئے درست راستہ کی تلاش جاری رکھنے کے لئے مل کر کام کیا جائے گا ۔
آئن بریمر نے کہا کہ یور یشیا گروپ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا خیر مقدم کرتا ہے جو دو طرفہ کوششوں کے ذریعے استحکام کی علامات کی عکاسی کر تا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی امریکہ اور چین کے درمیان طویل المدتی پرامن بقائے باہمی تعلقات کے لئے تجاویز دیتا رہے گا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ دو بڑے ممالک عالمی نظام برقرار رکھنے کے لئے مل کر کام کریں گے۔
