سعودی عرب کے قومی دن پر ریاض میں آتشبازی کی جارہی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین اور سعودی عرب نے 2025 کو چین-سعودی عرب ثقافتی سال کے طور پر منانے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔
چینی وزارت ثقافت و سیاحت کے مطابق دستاویز پر چینی وزیر ثقافت و سیاحت سن یی لی اور اور سعودی وزیر ثقافت بدر بن عبداللہ بن فرحان آل سعود کے درمیان ملاقات کے دوران دستخط کئے گئے۔
ملاقات میں چین کی قومی ثقافتی ورثہ انتظامیہ اور سعودی عرب کے ورثہ کمیشن نے السریان بندرگاہ کے کھنڈرات کی مشترکہ کھدائی سے متعلق تعاون کے معاہدے کی تجدید بھی ہوئی۔
پیلس میوزیم، چائنہ قومی عجائب گھر اور شنگھائی عجائب گھر کے نمائندوں نے بھی سعودی عرب کے عجائب گھر کمیشن کے ساتھ تعاون کے منصوبوں پر دستخط کئے۔
