الجیر یا کے مشرقی شہر سیتف میں چائنہ۔الجیریا اقتصادی فورم میں اعلیٰ حکام اور کاروباری نمائندے شریک ہیں۔(شِنہوا)
الجیئرز(شِنہوا) یونیورسٹی آف الجزائر II میں چینی زبان کا شعبہ قائم کر دیا گیا ہے جو الجیر یا کی کسی بھی یونیورسٹی میں چینی زبان کا پہلا شعبہ ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الجیریا میں چینی سفارت خانے کے ناظم الامور ژاؤ پھنگ شنگ نے کہا کہ چینی زبان کا شعبہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی تعاون میں ایک اہم کامیابی کی علامت ہے۔
ژاؤ پھنگ شنگ نے زبان کو ثقافتی ورثے کا ذریعہ، دوستانہ تبادلوں کو فروغ دینے کا ایک پل اور مختلف تہذیبوں کے باہم سیکھنے کے لئے ایک رابطہ قرار دیا۔
