پیر, جولائی 28, 2025
شِنہوا پاکستان سروسگلوبل لنک | چین کی جدیدیت ایک بے مثال کارنامہ ہوگا: نیپالی...

گلوبل لنک | چین کی جدیدیت ایک بے مثال کارنامہ ہوگا: نیپالی سیاسی جماعت کے رہنما

 گلوبل لنک | چین کی جدیدیت ایک بے مثال کارنامہ ہوگا: نیپالی سیاسی جماعت کے رہنما

جھلکیاں:

"چین ترقی اور جدیدیت کی طرف بڑھتے ہوئے لوگوں کو مرکزیت دینے کا ایک منفرد فلسفہ رکھتا ہے۔” نیپال کی ایک سیاسی جماعت کے رہنما نے چین کی جدیدیت کے راستے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بے مثال کارنامہ ہوگا۔ #GLOBALink

ذیلی عنوانات اور ساؤنڈ بائٹس:

چین جدت کی منفرد راہ پر گامزن ہے۔

یہ ایک بہت بڑی آبادی کو ماڈرن بنانے کا عمل ہے، سب کے لئے مشترکہ خوشحالی ہے، مادی اور ثقافتی و اخلاقی ترقی ہے، انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی رکھتے ہوئے پُرامن ترقی ہے۔

نیپالی سیاسی جماعت کے ایک رہنما نے کہا کہ چین کی جدیدیت ایک بے مثال کارنامہ ہوگا۔

ساؤنڈبائٹ 1 (انگریزی): چندر پرکاش مینالی، کمیونسٹ پارٹی آف نیپال (مارکسسٹ-لیننسٹ) کے جنرل سکریٹری

"دراصل چینی جدت بہت ہی مختلف ہے، ایک انوکھی جدیدکاری ہے۔

یہ انسانی تاریخ میں ایک بے مثال کارنامہ ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): چندر پرکاش مینالی، کمیونسٹ پارٹی آف نیپال (مارکسسٹ لیننسٹ) کے جنرل سکریٹری

"چین ترقی اور جدت کی طرف بڑھتے وقت لوگوں کو مرکزیت دینے کا ایک انوکھا فلسفہ رکھتا ہے۔

ترقی اور خوشحالی آنے سے ملک کے اندر اور ممالک کے درمیان تنازعات میں بھی کمی آئے گی۔

برادریوں کے درمیان، تہذیبوں کے درمیان تنازعات نہ ہوں۔ ہم مختلف برادریوں اور مختلف تہذیبوں سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن ہماری مشترکہ خواہش اپنے معاشروں کو ترقی دینا اور جدید بنانا ہے۔ اور یہ ایک پرامن ماحول میں کیا جانا چاہیے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): چندر پرکاش مینالی، کمیونسٹ پارٹی آف نیپال (مارکسسٹ-لیننسٹ) کے جنرل سکریٹری

"پارٹی (کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ) نے غربت کے خاتمے کے لئے  بہت زور دیا ہے۔ چین نے تعلیم و  صحت کے شعبے میں عوام کی فلاح و بہبود پر بہت زیادہ کام کیا ہے۔

ہم چین سے بہت سی چیزیں سیکھ سکتے ہیں، اس کے سوچنے اور منصوبہ بندی کرنے کے طریقے کے ساتھ ساتھ علاقائی منصوبہ بندی بھی ہے اور نظم و ضبط  بھی ہے اور عوام پر مبنی فلسفے سے بہت سی چیزیں سیکھی جا سکتی ہیں۔”

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!