اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلجرمن چانسلر نے چین کے ساتھ ٹیکس تنازعات کی مخالفت کردی

جرمن چانسلر نے چین کے ساتھ ٹیکس تنازعات کی مخالفت کردی

چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھو نگ چھنگ کے ضلع جیو لونگ پھو میں جرمن چانسلر اولاف شولس بوش ہائیڈروجن پاورٹرین سسٹمز (چھونگ چھِنگ) کمپنی لمیٹڈ کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

برلن (شِنہوا) جرمن چانسلر اولاف شولس نے ٹیکس سے متعلق تنازعات کی مخالفت کی ہے۔

برسلز میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے تنازعات بے نتیجہ ہی رہتے ہیں،اس کے حوالے سے تجارتی مسائل کے حل کے لئے  عالمی تجارتی تنظیم کو بروئے کار لانا چاہئے۔

یورپین کونسل کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شولس نے چین کے ساتھ ٹیکس تنازعات بڑھانے کے خلاف اپنے موقف کا اعادہ کیا۔  جرمنی کے ایوانِ زیریں بنڈس ٹیگ میں خطاب کرتے ہوئے بھی شولس نے اسی حوالے سے بات کی تھی۔

جرمن چانسلر نے کہا کہ یورپی یونین کے 17 ملکوں کے علاوہ بڑے جرمن کار ساز چین پر ٹیکسوں کے نفاذ کی مخالفت کرتے ہیں۔

شولس نے الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں جرمنی کی مطابقت بڑھانے کی ضرورت اجاگر کرتے ہوئے زور دیا کہ ٹیکسوں کے نفاذ سے ایسا ممکن نہیں ہوسکتا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!