چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ 7حکومتی ممبران آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئینی ترمیم کیلئے حکومت کے ووٹ صرف ان کی کتابوں میں پورے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نہ اپنے ممبران سے پوچھا، نہ ڈر کے مارے جواب دیا ہے، وثوق سے کہتا ہوں کہ جب یہ بل لائیں گے تو 7حکومتی ایم این اے انہیں ووٹ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان ممبران نے کہا ہے کہ ہم نا اہل بھی ہو جائیں تب بھی ضمیر کے مطابق ووٹ نہیں دیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شائد بلاول بھٹو کو بھی علم ہو کہ ان کے اپنے ممبران ووٹ نہیں دے رہے۔
