اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانآئینی ترمیم کیلئے لوگوں کو ایک ارب روپے تک آفر کی جارہی...

آئینی ترمیم کیلئے لوگوں کو ایک ارب روپے تک آفر کی جارہی ہے،عمر ایوب

) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاہے کہ آئینی ترمیم کیلئے لوگوں کو ایک ارب روپے تک آفر کی جارہی ہے،پی ٹی آئی کارکنوں و رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، جے یو آئی نے حکومتی مسودے پر آمادگی ظاہر نہیں کی وہ ہمارے ساتھ ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا کہ میں نے کمیٹی کے سامنے حقائق رکھ دیئے ہیں،آئینی ترمیم کیلئے حکومت کے نمبرز پورے نہیں ہیں، لوگوں کو ایک ارب روپے تک کی آفر کی جا رہی ہے،سینیٹرز کو بھی پیشکش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بہت سے کارکنوں و رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، وزیرداخلہ کے گھر کے قریب سے زین قریشی کی اہلیہ کو اغواء کیا گیا تھا، میرے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے، مقداد علی خان بھی اس وقت لاپتا ہیں، داؤد شاہ اور کئی ایم این ایز اور ان کے اہل خانہ کو بھی اغوا کر رکھا ہے،جے یو آئی کے ممبران کو بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ سے پوچھا ہے کہ کیا یہ حکومت اور جمہوریت ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی نے خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی ترمیم پیش کی جو بالکل نہیں ہونی چاہئے، پی ٹی آئی کی ٹیم اندر بیٹھی ہے وہ مسودے پر بات کر رہی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے اب تک حکومتی مسودے پر آمادگی ظاہر نہیں کی وہ ہمارے ساتھ ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!