اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے مقصد کے لئے تمام...

چین کی جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے مقصد کے لئے تمام فریقوں سے مل کر کام کرنے کی پیشکش

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے  کہ چین  جوہری ہتھیاروں کی ممانعت اور ان کی تخفیف  اور دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے کی جاری کوششوں میں  تمام فریقوں کے ساتھ  مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ چین جوہری ہتھیاروں کی مکمل ممانعت، ان کی تخفیف اور جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے مقصد کے حصول کی کوششوں میں تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ ماؤ ننگ نے کہا کہ 16 اکتوبر 1964 کو چین نے کامیاب جوہری تجربہ کیا اور اسی دن اعلان کیا کہ وہ کسی بھی وقت اور کسی بھی حالت میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی پالیسی پر کاربند رہے گا۔

پریس بریفنگ میں متعلقہ سوالات کے جواب دیتے ہوئے ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ تاریخ اور حقیقت نے ثابت کیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی پالیسی تزویراتی اعتماد کو بڑھانے، جوہری تخفیف اسلحہ کے عمل کو فروغ دینے، تزویراتی خطرات کو مئوثر طریقے سے کم کرنے اور عالمی تزویراتی توازن اور استحکام کو فروغ دینے میں مدد دیتی ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ گزشتہ 60 برسوں کے دوران جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی پالیسی بین الاقوامی اسلحے کے کنٹرول میں ایک اہم اتفاق رائے اور ترجیح بنتی جا رہی ہے۔

 ماؤننگ نے مزید کہا کہ رواں سال چین نے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے فریقوں کی 11 ویں جائزہ کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں قائم کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں  جوہری ہتھیار پہلے استعمال نہ کرنے کے اقدام پر ایک ورکنگ پیپر پیش کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!