اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں 2023 کے دوران 120 سے زائد نئے معدنی ذخائر دریافت...

چین میں 2023 کے دوران 120 سے زائد نئے معدنی ذخائر دریافت ہوئے، رپورٹ

چین کے مشرقی صوبے جیانگ شی کے شہر ڈی شِنگ  میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی مدد سے کان کنی میں استعمال ہونے والی بغیر ڈرائیورکے گاڑی جیانگ شی کوپر کمپنی لمیٹڈ (جیانگ شی کوپر) کی کان کنی کے علاقے میں استعمال کی جارہی ہے۔(شِنہوا)

تھیان جن(شِنہوا) وزارت قدرتی وسائل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 کے دوران چین میں مجموعی طور پر معدنیات کے 124 ذخائر دریافت ہوئے۔

”چین کے معدنی وسائل 2024” کے عنوان سے یہ رپورٹ چین کی شمالی تھیان جن بلدیہ میں جاری 26 ویں کان کنی کانفرنس اور نمائش کے موقع پر جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ میں معدنی و ارضیاتی سروے، معدنی وسائل کی تلاش وترقی اور کان کی ماحولیاتی بحالی سمیت دیگر شعبوں میں 2023 کے بعد سے نئی پیشرفت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

نئے دریافت شدہ 124 معدنی ذخائر میں تعمیرات میں استعمال کے لئے چونے کے پتھر کے 16 اور گریفائٹ کے 10 ذخائر شامل ہیں۔ 2023 کے آخر تک چین میں کل 173 اقسام کی معدنیات دریافت ہوئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تیل اور گیس کی تلاش کے حوالے سے نئے علاقوں اور تہوں میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے جن میں تاریم، جُنگر اور بوہائی کے ساحل شامل ہیں۔

معدنیات کی تلاش کے لحاظ سے کوئلے، تانبے، سونے، لیتھیئم اور فاسفورائٹ میں نمایاں پیشرفت ہوئی۔

چار روزہ کانفرنس اور نمائش جمعہ کے روز ختم ہوگی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!