کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ لیو جیان چھاؤ ایک تقر یب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ لیو جیان چھاؤ نے وانواتو کی وانواکو پارٹی کے صدر اور وزیر خزانہ جونی کواناپو سے ملاقات کی ہے۔
فریقین نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے پر مشترکہ طور پر عملدرآمد، بین الجماعتی تبادلے مضبوط بنانے، ریاستی حکمرانی میں تجربے کا تبادلہ گہرا کرنے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین ۔ وانواتو برادری کے قیام میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔
