اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلمضبوط چین۔ امریکہ تعلقات عالمی امن وخوشحالی کے لئے ناگزیر قرار

مضبوط چین۔ امریکہ تعلقات عالمی امن وخوشحالی کے لئے ناگزیر قرار

امریکہ۔چین تعلقات کے بارے میں قومی کمیٹی (این سی یو ایس سی آر) کے صدر سٹیفن اورلِنز  نیویارک میں سالانہ  گالا ڈنر کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

نیو یارک(شِنہوا) امریکہ۔چین تعلقات سے متعلق قومی کمیٹی (این سی یو ایس سی آر) کے سالانہ گالا ڈنر کے موقع پر کاروباری اور سفارتی رہنماؤں نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان تعمیری روابط نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ دنیا کے استحکام اور خوشحالی کے لئے بھی اہم ہیں۔

این سی یو ایس سی آر کے صدر سٹیفن اورلِنز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ اور چین کے تعلقات کی  موجودہ مشکل صورتحال کا اعتراف کیا۔

انہوں کہا کہ میں نے ان تعلقات پر 50 سال تک کام کیا ہے اور  مجھے یا د نہیں کہ یہ تعلقات اس سے قبل ا یسی صورتحال سے گزرے ہوں۔

سٹیفن اورلِنز نے صبروتحمل پر زور دیتے ہوئے  کہا کہ مشکل وقت میں ہمیں وسیع ذہن اور قوت کا مظاہرہ کرنا چاہئے، ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے اور امریکہ۔چین کے تعلقات کے لئے اپنے راستے پر تیزی سے آگے بڑھنے کے لئے دوگنا مخنت کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر انشورنس کمپنی چھب لمیٹڈ کے چیئرمین اور سی ای او، ایون جی گرین برگ نے امریکہ اور چین کے تعلقات  بارے مفادات کی و ضا حت کی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں حکومتوں کے درمیان حالیہ سفارتکاری اور روابط نے زیادہ سے زیادہ استحکام حاصل کیا ہے جبکہ رابطوں میں بہتری آئی ہے۔

ایون جی گرین برگ نے مزید کہا کہ کاروباری اداروں، طلبا، اساتذہ، تھنک ٹینکس اور کسانوں سمیت حکومت کے اندر اور باہر ہر سطح پر رابطے اہم ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!