ہیڈ لائن: سنکیانگ کی ناشپاتی کا باغ سے کھانے والوں تک سفر
جھلکیاں:
چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقہ میں کورلا کے باغات کی خوشبودار ناشپاتی کا باغات سے کھانے والوں کی پلیٹ تک سفر کی داستان، رس بھرے پھلوں کی جنت سنکیانگ میں ناشپاتی کی کاشت میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیسے کیا جا رہا ہے۔
شاٹ لسٹ:
ناشپاتی ،سنکیانگ میں ناشپاتی کے مختلف باغات
اسٹینڈ اپ (انگریزی):زوزانہ ژاک نمائندہ شنہوا
ساؤنڈ بائٹ 1(چینی): رحمت مائیڈون، مقامی کسان
ساؤنڈ بائٹ 2(چینی): وو زیکون، ناشپاتی کے باغ کا مقامی رکھوالا
ساؤنڈ بائٹ 3(چینی): لو جیان، منیجر،مقامی کولڈ اسٹوریج کمپنی
تفصیلی خبر
رسیلے ہامی خربوزے سے لے کر خستہ اکسو سیب تک
بغیر بیج کے ترپن انگور سے میٹھے کاشغر کے انار تک
چین کا شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقہ ، پھلوں کے شوقین افراد کے لیے جنت ہے۔
اسٹینڈ اپ (انگریزی):زوزانہ ژاک نمائندہ شنہوا
"طویل دورانیے تک دھوپ اور درجہ حرارت کا بڑا فرق ، سنکیانگ کو پھلوں کی نعمت سے مالا مال کر دیتاہے۔یہاں سنکیانگ کے کورلا کی کورلا ناشپاتی اپنی خوشگوار مہک کی وجہ سے مشہور ہے۔”
ستمبر میں اس خوشبودار ناشپاتی کی چنائی کا موسم شروع ہوتاہے۔ اس سال،یہاں کورلا ناشپاتی 26,700 ہیکٹر سے زیادہ رقبہ پر کاشت کی گئی،جس کی پیداوار 390,000 ٹن تک پہنچنے کی امید ہے۔
یہ پھل اپنی بھرپور خوشبو، پتلی جلد اور نرم گودے کے لیے جانا جاتا ہے۔ انہیں چننے میں بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ مشینیں ناشپاتی کی نازک جلد کو جلد خراب کر دیتی ہیں۔اس لئے یہ کام انسانی ہاتھوں سے کرنا پڑتا ہے۔
مقامی کسان رحمت میدون ایک ہنر مند( ناشپاتی چننے والا) ہے جو 30 سال سے زیادہ عرصے سے اس کاروبار میں مصروف ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1(چینی): رحمت مائیڈون، مقامی کسان
"ہمیں یہ کام پسند ہے۔ ہم کسانوں کو اس سے اچھی آمدنی ہوجاتی ہے۔ میں یہ کام اپنی بیوی کے ساتھ کرتا ہوں۔ ناشپاتی چننا اس سال 8 ستمبر کو شروع ہوا۔ ہم روزانہ تقریباً 700 سے 800 یوآن جو کہ تقریباً 98 سے 112 امریکی ڈالر کے برابر رقم ہے ، کماتے ہیں ۔ یہ بہت خوبصورت کام ہے۔ مجھے یہ کام پسند ہے۔ اس سے ہمارے گاؤں میں تبدیلی آئی ہے۔ ہم اس سے بہت خوش ہیں۔”
تقریباً 17 ہیکٹر پر پھیلے اس باغ کا انتظام وو زیکون سنبھالتا ہے۔ اس ستمبر میں اس نے ناشپاتی چننے کے لیے 150 سے زیادہ کارکنوں کی خدمات حاصل کی تھیں۔
ساؤنڈ بائٹ 2(چینی): وو زیکون، ناشپاتی کے باغ میں کام کرنے والا مقامی کارکن
"ہمارے تقریباً 100ناشپاتی چننے والوں کا تعلق سنکیانگ سے ہے۔ انہیں کام مکمل کرنے میں تقریباً 20 دن لگتے ہیں۔”
ناشپاتی کی کاشت میں جدید مشینری اہم کردار ادا کرتی ہے۔ گذشتہ سردیوں میں، وو کے باغ میں ڈرپ ایریگیشن ڈیوائسز متعارف کرائی گئیں۔وہ اب اس ٹیکنالوجی کی بدولت ناشپاتی کے درختوں کو زیادہ اور یکساں کھاد ڈالنے کے لیے کم پانی بھی استعمال کر سکتاہے ،جس سے وقت اور محنت دونوں کی بچت ہوتی ہے۔اس نے پہلی بار کیڑے مار دوا لگانے کے لیے ڈرون کا بھی استعمال کیا، جس کی بدولت ناشپاتی کا معیار بہتر ہوا۔
ساؤنڈ بائٹ (چینی): وو زیکون، ناشپاتی کے باغ کا مقامی آپریٹر
ماضی میں، جب ہم خود کیڑے مار سپرے کرتے تھے تو دو کام کرنے والوں کو دو دن لگتے تھے اب اس کام کو مکمل کرنے میں ڈرون کے ساتھ صرف ایک دن لگتا ہے۔ ڈرون سے کیڑے مار دوا اور مزدوری کی کم لاگت آتی ہے۔
اسٹینڈ اپ (انگریزی): زوزانہ ژاک نمائندہ شنہوا
” کورلا ناشپاتی کی ہاتھ سے چنائی کے بعد اسے کولڈ اسٹوریج میں منتقل کیا جاتا ہے، پھروہاں سے اس ناشپاتی کو ملک بھر میں بھجوا دیا جاتا ہے۔”
یہ کولڈ اسٹوریج کمپنی وو کے باغ کے قریب واقع ہے اور اس کی گنجائش 18,000 ٹن ہے۔
جیسے جیسے کورلا کی ناشپاتی کی صنعت ترقی کر رہی ہے، ویسے ہی پھلوں کو ذخیرہ کرنے کے مزید مراکز بھی قائم کئے جا رہے ہیں تاکہ پھلوں کی زیادہ مدت تک محفوظ رکھا جا سکے۔بہتر کولڈ سٹوریج سے زیادہ تازہ، اعلیٰ معیار کی ناشپاتی صارفین کی بڑی تعداد تک پہنچ پائے گی ۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): لو جیان، منیجر، مقامی کولڈ اسٹوریج کمپنی
"ماضی میں، جب کولڈ سٹوریج کی کوئی سہولت نہیں ہوتی تھی، کسانوں کو ناشپاتی کی پیداوار اپنے تہہ خانوں میں رکھنا پڑتی تھی اس سے چینی کسان ناشپاتی کو نئے سال تک سڑنے سے بچا سکتے تھے۔ لیکن اس کے بعد بھی، ناشپاتی فروخت کے قابل نہیں رہتی تھی ۔ کولڈ اسٹوریج کی سہولیات نے ان کی فروخت میں اضافہ کردیا ہے کیونکہ ناشپاتی جولائی تک محفوظ رکھی جا سکتی ہے۔”
اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کورلا کی تازہ ترین ناشپاتی صارفین تک جلد پہنچ جائے ، ملک بھر میں پھلوں کی منتقلی کے لیے چارٹرڈ کارگو پروازوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس سال کی پہلی پرواز 15 ستمبر کو شروع ہوئی تھی۔
کورلا خوشبودار ناشپاتی کی کہانی نہ صرف سنکیانگ کی شاندار آب و ہوا کا احوال دیتی ہے بلکہ ٹیکنالوجی اور انسانی لگن کے امتزاج کو بھی نمایاں کرتی ہے، جس سے باغات میں کام کرنے والے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔
کورلا ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
