اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستاناسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے کیلئے روس کے ساتھ ملکر کام کرنے کے...

اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے کیلئے روس کے ساتھ ملکر کام کرنے کے خواہشمند ہیں، چینی وزیراعظم

اسلام آباد، چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے  شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 23 ویں اجلاس کے موقع پر روسی وزیراعظم میخائل میشوسٹن سے ملاقات کی۔ (شِنہوا)

اسلام آباد (شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین ، روس کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانے ، باہمی مفید تعاون وسیع کرنے اور دونوں ممالک کی ترقی ، بحالی اور دنیا کی خوشحالی و استحکام میں مناسب کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہے۔

ان خیالات کا اظہار لی نے بدھ کے روز شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 23 ویں اجلاس کے موقع پر روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن سے ملاقات میں کیا۔

لی نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر ولادیمیر پوتن کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین۔ روس نئے دور میں تعاون کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں پیشرفت کی رفتار برقرار رہی ہے۔

فریقین اپنے اپنے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور تائید اور نتیجہ خیز اسٹریٹجک ہم آہنگی، عملی تعاون میں مسلسل پیشرفت کے ساتھ ساتھ عوامی اور ذیلی قومی تبادلوں سے بھرپور لطف اندوز ہوئے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ دوطرفہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے تاریخی مو قع پر چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کو مزید عملی شکل دینے کےلئے روس کے ساتھ ہاتھ ملانے کو تیار ہے۔

ملاقات کے دوران روسی وزیراعظم میخائل میشوسٹن نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ اور دوطرفہ سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک نئے دور میں روس۔ چین تعاون میں جامع اسٹریٹجک شراکت داری اعلیٰ سطح پر موجود ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!