اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور نارڈک ممالک کاتجارتی تعاون کے فروغ پر غور

چین اور نارڈک ممالک کاتجارتی تعاون کے فروغ پر غور

چین کا تجارتی حجم رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ میں فن لینڈ، ناروے، آئس لینڈ، سوئیڈن اور ڈنمارک سمیت 5 نارڈک ممالک کے ساتھ  35.44 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 5.7 فیصد زائد ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین اور نارڈک ممالک  نے حالیہ برسوں میں وسیع پیمانے اور بہتر معیار کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دیاہے۔

وزارت تجارت کے عہدیدار وانگ یوپھنگ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران چین اور نارڈک کے پانچ ملکوں فن لینڈ، ناروے، آئس لینڈ، سویڈن اورڈنمارک  کے درمیان تجارتی حجم 35ارب 44کروڑ امریکی ڈالرز تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کی نسبت 5.7 فیصد اضافہ ہے۔

وانگ  یو پھنگ نے کہا  کہ کمپیوٹرز، مواصلاتی آلات، ادویات، بحری جہاز، گاڑیوں اور ان کے پرزوں جیسی ویلیو ایڈڈ مصنوعات دوطرفہ تجارت کی بنیاد ہیں۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ  موجودہ رفتار کے تحت چین اور نارڈک کے پانچ ممالک کے درمیان سالانہ تجارت رواں سال 50 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کرجائے گی۔

وانگ  یو پھنگ نے کہا سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین کے لیے نارڈک ممالک غیر ملکی سرمایہ کاری کے اہم ذرائع اور بیرون ملک سرمایہ کاری کے لیے اہم مقامات ہیں۔

وانگ  یو پھنگ نے کہا کہ چین میں نارڈک کے پانچ ملکوں کی مجموعی براہ راست سرمایہ کاری اب تک 15 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں ان ممالک میں چین کی براہ راست سرمایہ کاری تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر رہی جو یورپ میں چین کی مجموعی سرمایہ کاری کے پانچویں حصہ سے زیادہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!