چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ "تائیوان کی آزادی” آبنائے تائیوان میں امن سے مطابقت نہیں رکھتی۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تائیوان کے رہنما لائی چھنگ تی کے علیحدگی پسند بیانات اور خاص طور پر 10 اکتوبر کی تقریر سے آبنائے تائیوان میں کشیدگی میں اضافہ ہوا اور اس سے آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچا ۔
ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مین لینڈ نے ٹھوس اور مئوثر جوابی اقدامات کئے ہیں جن میں علیحدگی پسند سرگرمیوں کو سزا دینا، قومی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ آبنائے میں امن و استحکام اور تائیوان کے ہم وطنوں کی حفاظت و فلاح و بہبود کا تحفظ شامل ہیں۔
ترجمان چھن نے لائی کی قیادت میں تائیوان کے حکام کو خبردار کیا کہ چین کا دوبارہ اتحاد نا ہو نے تک مین لینڈ "تائیوان کی آزادی” کی علیحدگی پسند قوتوں کو ان کی ہر اشتعال انگیزی کا سخت جواب دے گا۔
