چائنیز مین لینڈ کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ علیحدگی پسندوں کی جانب سے "تائیوان کی آزادی” کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوں گی۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی فوج کے ترجمان نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام کی طرف سے امریکہ سے ہتھیار خریدنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف خطے کے لوگوں کی مخنت کی کمائی کو ضائع کر رہے ہیں۔
وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت میں دھوکہ دہی کے الزام کے بارے میں میڈیا رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے ان معاملات کو مسئلے کا ایک حصہ قرار دیا۔
وو نے کہا کہ کئی سال کے دوران تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کی قیمتیں بہت بلند رہی ہیں جبکہ یہ ہتھیار بھی پرانی ٹیکنا لو جی کے حامل ہیں۔
ترجمان نے کہا "یہ واضح ہے کہ ڈی پی پی حکام نے ناکارہ سامان خریدا جس سے صرف بد عنوان حکام اور اسلحہ ڈیلروں کو فائدہ ہوا”۔
وو نے ڈی پی پی حکام کو خبردار بھی کیا کہ "تائیوان کی آزادی” کا حصول فائدہ مند نہیں ہو گا اور بیرونی قوتیں کبھی بھی قابل بھروسہ نہیں ہوتیں۔
ترجمان نے کہا کہ "آزادی کے لئے امریکہ پر انحصار کرنے کی کوشش کرنے والے صرف اپنی تباہی کا سامنا کریں گے”۔
