گلوبل لنک | ایک مشترکہ مستقبل کی حامل دنیا کے حوالے سے چین کے مثبت بین الاقوامی کردار کے بارے عالمی مبصرین کی رائے
جھلکیاں:
بنی نوع انسان کے لیے ایک مشترکہ مستقبل کی حامل کمیونٹی کا تصور پیش کیے جانے کے ایک دہائی کے بعد، چین کا یہ تصور ایک بہتر اور زیادہ خوشحال دنیا کی تشکیل کا روح رواں بنتا جا رہا ہے۔ #GLOBALink
ذیلی سرخیاں اور ساؤنڈ بائیٹس:
بنی نوع انسان کے لیے ایک مشترکہ مستقبل کی حامل کمیونٹی کا تصور پیش کیے جانے کے ایک دہائی کے بعد، چین کا یہ تصور ایک بہتر اور زیادہ خوشحال دنیا کی تشکیل کا روح رواں بنتا جا رہا ہے۔
دنیا بھر کے مبصرین عالمی سطح پر چینی تصور کے مثبت کردار کو واضح طور پر دیکھ چکے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ایک ایسے وقت میں جب اقتصادی عالمگیریت کو شدید رکاوٹوں کا سامنا ہے اور پوری دنیا امن، ترقی، سلامتی اور طرز حکمرانی کے بحرانوں سے پریشان ہے، اِس تصور نے مشترکہ ترقی کی عالمی ضرورت کو پورا کیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): مارٹن البرو، برطانوی ماہر عمرانیات
"میں سمجھتا ہوں کہ مشترکہ مستقبل کے تصور کو آگے بڑھانے کے لیے چین کو اپنی مثال سے مدد لینی چاہیے۔ میرے خیال میں چین اِس کی ایک بہت اچھی مثال ہے۔ چین عالمی اداروں کی حمایت کرتا ہے۔ وہ دوسرے ملکوں کے ساتھ امن کا فروغ چاہتا ہے۔ وہ ایک ایسی جگہ چاہتا ہے جہاں پر لوگ امن اور مستقبل بارے بات کر سکیں۔ باقی دنیا کے لیے یہ جاننا بہت اہم ہے کہ چین جِس تصور کو پوری دنیا کے لیے تجویز کر رہا ہے، اُس پر وہ خود بھی عمل پیرا ہے۔”
ساؤنڈ بائیٹ (انگریزی): پیولوس کونٹوس، سربراہ، فلاسفی ڈیپارٹمنٹ، یونیورسٹی آف پیٹراس، یونان
"کسی کو بھی اس دھوکہ میں نہیں رہنا چاہیے کہ کوئی بھی ریاست باقی دنیا سے الگ تھلگ رہتے ہوئے صرف اپنی کوششوں سے تن تنہا خوشحالی حاصل کر سکتی ہے۔ پوری دنیا کی ہم آہنگ ترقی کے لیے ایک مشترکہ مستقبل کی حامل کمیونٹی کا فروغ ضروری ہے۔”
ساؤنڈ بائیٹ 3(انگریزی): رونی لنز، ڈائریکٹر، چائنہ برازیل سنٹر فار ریسرچ اینڈ بزنس، برازیل
"ایک مشترکہ مستقبل کی حامل ایشیاء بحرالکاہل کمیونٹی، خطے کی ترقی کے لیے ایک دُرست سیاسی، اقتصادی اور معاشرتی راستہ ہے۔ مستبقل کے لیے ایک زیادہ مثبت امکانات کی حامل ایک جیسی دنیا کے قیام کے لیے کثیرالجہتی ہے واحد راستہ ہے۔”

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link