چین ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ دارالحکومت بیجنگ میں گوانگ کائی پروگرام کی 30 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ ہوننگ نے نجی شعبے کے افراد کو متحد کرنے اور ان کی رہنمائی کی کوششوں پر زور دیا ہے تاکہ وہ اعلیٰ معیار کی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے علمبردار بن کر چینی جدیدیت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرسکیں۔
ان خیالات کا اظہار کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ نے گوانگ کائی پروگرام کی 30 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب میں کیا۔گوانگ کائی پروگرام ایک عوامی منصوبہ ہے جس کا مقصد نجی کاروباری اداروں کو متحد کر تے ہوئے مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔
وانگ نے تخفیف غربت ، دیہی حیات نو اور نجی شعبے کی ترقی جیسے محاذوں پر پروگرام کی خدمات کو سراہتے ہوئے پروگرام پر پارٹی کی رہنمائی بڑھانے اور اس میں اصلاحات اور اختراع کو گہرا کرنے کے ساتھ خود بہتری میں پیشرفت پر زور دیا تاکہ اس کے مزید مفید نتائج برآمد ہوسکیں۔
سیمینار کی صدارت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ شی تائی فینگ نے کی۔
