کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واضح کیا ہے کہ کسی ملک کاکینیڈین شہریوں کے قتل میں ملوث ہونابرداشت نہیں کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے سوچنے میں غلطی کی کہ وہ یہاں کینیڈینز کیخلاف جرائم کی حمایت کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ملک کینیڈا کی سر زمین پر کینیڈین شہریوں کے قتل میں ملوث ہو تو ہم برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت سے سفارتکارتی محاذ آرائی نہیں چاہتے، مگر بھارتی حکومت کا ردعمل، انکار، معاملہ الجھانے، مجھ پر ذاتی طور پر حملہ کرنے اور کینیڈین حکومت کی سالمیت کے خلاف رہا ہے۔
