اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسگلوبل لنک | چین کاروبار کے لیےبہترین جگہ ہے، روسی کاروباری خاتون

گلوبل لنک | چین کاروبار کے لیےبہترین جگہ ہے، روسی کاروباری خاتون

گلوبل لنک |  چین کاروبار کے لیےبہترین جگہ ہے، روسی کاروباری  خاتون

جھلکیاں:

چین کے شہر شیامن میں ذاتی کمپنی قائم کرنے والی ایک روسی کاروباری خاتون کا ماننا ہے کہ ” کاروبار کی ترقی کے لیے چین ایک بہترین جگہ ہے، یہاں پرکاروبار کے  بہت سے مواقع ہیں۔”

#GLOBALink

ذیلی سرخیاں اور ساونڈ بائیٹس:

چین میں 13 سال سے مقیم ایک روسی کاروباری خاتون  کا کہنا ہے کہ آپ کے کاروبار کے فروغ کے لیے چین بہترین مقام ہے۔

اینا دبرووینا نے مشرقی چین کے صوبہ فوجیان میں شیامن کے مقام پردو سال پہلے  اپنا کاروبار    کیا تھا۔

ساؤند بائیٹ 1(انگریزی): اینا دبرووینا، جنرل منیجر، شیامن گرین لائٹ ٹریڈنگ کارپوریشن

"میرے نزدیک چین آنا ایک بہت سادہ سا خیال تھا اور پھر میں نے شہر کا انتخاب کرنا شروع کیا۔ میں نے انٹرنیٹ پر تحقیق شروع کی  اور شیامن نامی ایک خوبصورت جزیرہ میرا نظر سے گزرا۔ میں نے شیامن یونیورسٹی بارے پڑھا جو چین کی صف اول کی یونیورسٹیز میں سے ہے، لہذا میں نے یہاں پر پڑھنے کا فیصلہ کیا۔ میں نے 2010 میں یہاں سے گریجویشن کی۔ میں واپس نہیں آنا چاہتی تھی کیوں کہ  چین مجھے اپنے گھر جیسا لگتا ہے۔  لہذا میں 13 برسوں سے چین میں ہی رہائش پذیر  ہوں  اور یہیں  پر کاروبار کر رہی ہوں۔ یہاں میرا خاندان ہے اور یہ مجھے اپنے گھر کی طرح لگتا ہے۔”

خود کو روسی صارفین اور چینی فیکٹریز کے درمیان ایک پُل قرار دیتے ہوئے، اینا نے مخصوص خدمات کی فراہمی کے لیے 2021 میں ایک انٹرنیشنل ٹریڈنگ کمپنی شروع کیا۔

اُس کی کمپنی چھتریاں، کپ اور فوٹو فریم روس، کینیڈا، امریکہ، آسٹریلیا اور چند یورپی ملکوں کو برآمد کرتی ہے۔

ساؤنڈ بائیٹ (انگریزی): اینا دبرووینا، جنرل منیجر، شیامن گرین لائیٹ ٹریڈنگ کارپوریشن

"میں سمجھتی ہوں کہ بیشتر لوگ میری اِس بات سے اتفاق کریں گے کہ آپ کے کاروبار کی ترقی کے لیے چین بہترین جگہ ہے۔ یہاں پر بہت سے مواقع ہیں، جیسا کہ آپ یہاں پر روزانہ مختلف کاروباری منصوبوں یا  کچھ بہت منفرد مصنوعات جو آپ کو صرف چین میں ہی مل سکتی ہیں، تیار کروانے کا موقع ملتا ہے۔ آپ کے لیے یہاں پر اِس قسم کی مصنوعات تیار کرانا بہت آسان ہے۔ یہ دوسرے ملکوں کے مقابلہ میں بہت تیز رفتار اور سستا بھی ہے۔”

ساؤنڈ بائیٹ (انگریزی): اینا دبرووینا، جنرل منیجر، شیامن گرین لائیٹ ٹریڈنگ کارپوریشن

"مجھے چینی ثقافت کی ہر چیز پسند ہے۔ چین کی ثقافت بہت زرخیز ہے۔ مجھے چین کے روایتی رقص، پیکنگ اوپیرا، پرانے وقتوں کی نظمیں اور روایتی ملبوسات پسند ہیں۔ میں چین میں بہت سفر کرتی ہوں اور یقینی طور پر کہ سکتی ہوں کہ چینی ثقافت بہت دلچسپ اور زرخیز ہے۔”

ساؤنڈ بائیٹ (انگریزی): اینا دبرووینا، جنرل منیجر، شیامن گرین لائیٹ ٹریڈنگ کارپوریشن

"چین میں میرے بہت سے منصوبے ہیں۔ سب سے پہلے تو میں یہاں پر ایک طویل عرصہ تک رہنا چاہتی ہوں۔ میرے پاس اپنے کاروبار کو فروغ دینے  کے بہت سےپلان  ہیں۔ شاید میں اپنے کاروبار کی شاخیں دوسرے ملکوں میں بھی کھولوں اور میں اپنی مصنوعات میں اضافہ کرنا چاہتی ہوں۔”

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!