اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین، بیجنگ کی ادائیگی سے متعلق خدمات سے بین الاقوامی سیاح مستفید

چین، بیجنگ کی ادائیگی سے متعلق خدمات سے بین الاقوامی سیاح مستفید

چین، دارالحکومت بیجنگ کے شِن شو گانگ (شوگانگ پارک) سب وے اسٹیشن پر غیر ملکی ماسٹر کارڈ اور ویزا کارڈ ہولڈرز کے لئے نصب ادائیگی کے طریقہ کار سے ایک شخص استفادہ کررہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں رواں سال کی دوسری ششماہی کے دوران متعارف کروائی جانے والی ادائیگی سے متعلق خدمات  سے غیر ملکیوں کی یومیہ نقل و حمل، خریداری اور سیر و سیاحت کو کافی فائدہ پہنچا ہے۔

چینی دارالحکومت نے 13 ستمبر کو سب وے سفر میں غیر ملکی بینک کارڈز کا استعمال کرکے چینی مین لینڈ میں سبقت حاصل کی تھی۔ اب غیر ملکی سیاح شہر کی تمام شہری ریل لائنز اور اس کی مضافاتی ریلوے ایس 2 لائن پر  سفر کے لئے ٹکٹ خریدنے یا کسی بھی موبائل ایپ کو ڈاؤن لوڈ کئے بغیر اپنے بیرون ملک کے جاری کردہ ماسٹر کارڈ یا ویزا کارڈ کو ادائیگی کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔

شہرکے ریلوے حکام نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران سب وے میں غیر ملکی کارڈ استعمال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 31 ہزار 400 تک پہنچ گئی ہے جن کا اوسط یومیہ 1 ہزار 46 مسافر بنتا ہے۔

شہر نے 31 جولائی کو بیجنگ پاس متعارف کرایا تھا ۔ یہ ایک کثیر المقاصد کارڈ ہے جو نقل و حمل ، سیاحتی مقامات اور خریداری مراکز میں ادائیگیوں کو آسان بناکر بین الاقوامی سیاحوں کو سہولت مہیا کرنے کے لئے بنایا گیا ہے۔

آزمائشی اجرا ء کے بعد سے اب تک 12 ہزار 979 بیجنگ پاس کارڈز جاری کئے جاچکے ہیں ۔ان میں 6 ہزار 31 فزیکل کارڈز اور 6 ہزار 948 موبائل این ایف سی کارڈز شامل ہیں جو ’’سلک پاس‘‘ ایپ کی مدد سے آن لائن فعال کئے گئے ہیں۔

  بیجنگ پاس سے لین دین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 17 ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس کا سب سے زیادہ استعمال عوامی ٹرانسپورٹ میں ہوا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!