اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین، تھنک ٹینک رپورٹ میں مصنوعی ذہانت کے دور میں نیوز میڈیا...

چین، تھنک ٹینک رپورٹ میں مصنوعی ذہانت کے دور میں نیوز میڈیا کے مواقع اور درپیش چیلنجز کی نشاندہی

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے شہر ارمچی کے سنکیانگ انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں چھٹے عالمی میڈ یا سربراہ اجلاس کے مرکزی مقام کا منظر۔ (شِنہوا)

ارمچی (شِنہوا) چین کے قومی خبر رساں ادارے شِنہوا سے منسلک تھنک ٹینک کی جاری کردہ رپورٹ میں مصنوعی ذہانت کے دور میں دنیا بھر کے میڈ یا کے اداروں کو درپیش مواقع اور چیلنجز کی نشاندہی کی گئی ہے۔

پیر کے روز ”مصنوعی ذہانت کے دور میں نیوز میڈیا کی ذمہ داری اور مشن” کے عنوان سے جاری ہونے والی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مواصلاتی ٹیکنالوجی میں آنے والے گزشتہ انقلاب کی طرح مصنوعی ذہانت کی ترقی ” کو لینڈریج ڈائلیما” سے نہیں بچ سکتی۔

 رپورٹ میں ترقی کی ضرورت اور نظم و نسق کی اہمیت کے درمیان موجود الجھاؤ کو اجاگر کیا گیا ہے تاکہ انسانیت کی بہتری کے لیے مصنوعی ذہانت کو استعمال کیا جا سکے۔

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے دارالحکومت ارمچی میں ہونے والے چھٹے عالمی میڈیا سربراہ اجلاس کے موقع پر جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق سروے میں دنیا بھر کے میڈیا کی 66 فیصد اکثریت نے اس شعبے میں مصنوعی ذہانت کے اثرات کو مثبت تصور کیا۔ اس کے علاوہ 51.2 فیصد افراد نے پہلے ہی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا نفاذ شروع کر دیا ہے۔

میڈیا اداروں کی بنیادی طور پر توقع ہے کہ تخلیقی مصنوعی ذہانت خبروں کی رپورٹنگ کی بروقت اور اس کے موثر پن میں اضافے کا باعث بنے گی۔

اداروں  نے مصنوعی ذہانت سے منسلک ساکھ کے ممکنہ خطرات کے بارے میں بھی خدشات کا اظہار کیا۔ خاص طور پر 76.4  فیصد افراد نے "خبروں کی کھوج اور مواد میں تحریف اور غلطی” کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ سروے میں نیوز میڈیا کی 85.6 فیصد اکثریت کے خیال میں تخلیقی مصنوعی ذہانت کو نافذ کرنے کے لئے بہتر نگرانی کی ضرورت ہے۔

یہ نتائج 2024 میں کئے گئے سوالوں پر مشتمل سروے پر مبنی تھے۔ سروے میں 53 ممالک اور خطوں سے ایک ہزار افراد کو شامل کیا گیا جن کا تعلق اخبارات، جرائد، براڈکاسٹنگ، ٹیلی ویژن اسٹیشنز، نیوز ایجنسیز، ویب سائٹس اور موبائل ا یپلی کیشنز جیسے میڈیا اداروں سے تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!