ارمچی، چھٹے عالمی میڈ یا سربراہ اجلاس کے موقع پر سنکیانگ انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سنٹر کے باہر اجلاس کا بورڈ آویزاں ہے۔ (شِنہوا)
ارمچی(شِنہوا) چین کے سنکیانگ ویغور خود مختار علاقہ کے دارالحکومت ارمچی میں پیر کی صبح چھٹے عالمی میڈ یا سربراہ اجلاس کا آغاز ہوگیا۔
اجلاس کا موضوع "مصنوعی ذہانت اور میڈیا ٹرانسفارمیشن” ہے۔ اجلاس میں 106 ملکوں اور خطوں سے 500 سے زائد شرکاء جمع ہیں جن میں دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ کے 208 نمایاں اداروں، سرکاری اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شامل ہیں۔
اجلاس کی میزبانی شِنہوا نیوز ایجنسی اور سنکیانگ کی علاقائی حکومت نے مشترکہ طور پر کی ہے۔
