اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچائنیز پیپلز لبریشن آرمی کی تائیوان جزیرے کے اطراف میں "مشترکہ تلوار۔...

چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کی تائیوان جزیرے کے اطراف میں "مشترکہ تلوار۔ 2024 بی” مشقوں کاانعقاد

چائنیز پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے مشرقی تھیٹر کمانڈ کے جنگی طیارے  تائیوان  جزیرے کے گرد فوجی مشقوں میں شریک ہیں (فائل فوٹو)- (شِنہوا)

نان جنگ(شِنہوا)چائنیز پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی مشرقی کمانڈ نے پیر کے روز آبنائے تائیوان اور جزیرہ تائیوان کے شمال، جنوب اور مشرق میں ” مشترکہ تلوار۔2024 بی” مشقوں کے لئے بری، بحری، فضائی اور راکٹ فورس کے دستوں کو منظم کیا ہے۔

تھیٹر کمانڈ کے ترجمان لی شی نے کہا کہ یہ مشقیں مختلف سمتوں سے جزیرے کی جانب پیش قدمی کرنے والی کشتیوں، طیاروں اور مشترکہ افواج کے حملوں پر مشتمل ہیں۔

لی شی نے کہا کہ ان مشقوں میں مشترکہ بحری و فضائی جنگی تیاری کے گشت، اہم بندرگاہوں اور علاقوں کی ناکہ بندی اور کنٹرول، سمندری اور زمینی اہداف پر حملے اور میدان جنگ پر مکمل قبضہ حاصل کرنے پر توجہ دی گئی ہے تاکہ افواج کی مشترکہ جنگی صلاحیتوں کو جانچا جا سکے۔

لی شی نے کہا کہ یہ مشقیں بعض عناصر کی جانب سے "تائیوان کی آزادی” کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کی راہ میں طاقتور رکاوٹ ہیں اور قومی خودمختاری اور اتحاد کے تحفظ کے لئے قانونی اور ضروری اقدامات کا حصہ ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!