پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلبھارت، مسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں کے حملے معمول بن گئے

بھارت، مسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں کے حملے معمول بن گئے

   بھارت میں بابری مسجد کی شہادت سے شروع ہونے والا سلسلہ طول پکڑ گیا،مودی سرکار کے دور میں مسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے بلااشتعمال  حملے معمول بن  گئے۔بھارتی میڈیا  کے مطابق  بھارتی ریاست اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں ہندو انتہا پسند  تنظیموں نے مساجد کو مسمار کرنے کے  مطالبہ کی  ایک نئی مہم شروع  کر دی، اس مہم میں شملہ اترکاشی میں مساجد کو گرائے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

  اس کے لیے  انتہا پسند ہندوں نے دعویٰ کیا ہے کہ شملہ میں سنجولی کے مقام پر مسجد وقف زمین پر تعمیر کی گئی اور  مسجد کو غیر قانونی قرار دیکر اسے گرانے کیلئے تین دن کا الٹی میٹم بھی دے دیا ہے۔  انتہا پسند ہندوں نے اپنے مطالبات کیلئے روایتی احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جس میں اشتعال انگیز مسلم مخالف نعرے اور گوشت کی دکانیں بند کرنے  کا  مطالبہ کیا گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!