چینی وزیراعظم لی چھیانگ ویتنام کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری تو لام سے ویتنام کے شہر ہنوئی میں ملاقات کے دوران مصا فحہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)
ہنوئی (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین، ویتنام کے ساتھ مختلف شعبوں میں اعلی معیار اور اعلیٰ سطح کے تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔
چینی وزیراعظم نے ویتنامی صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری تو لام کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ چین ، ویتنام کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعاون مزید وسیع کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے تو لام کو چینی صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال اگست میں دونوں جماعتوں اور ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں نے بیجنگ میں ایک ملاقات کی تھی۔ اس میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین ۔ ویتنام برادری کا قیام آگے بڑھانے کا ایک اسٹریٹجک منصوبہ بنا یا گیا جس سے دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کی راہ ہموار ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ چین ، ویتنام کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہشمند ہے تاکہ دونوں جماعتوں اور ممالک کے سرکردہ رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد ہوسکے۔ روایتی دوستی آگے بڑھے ، اعلیٰ سطح کے تبادلے مضبوط ہوں، اسٹریٹجک رابطوں کو فروغ دیا جاسکے، یکجہتی و ہم آہنگی کو وسیع کرتے ہوئے اس بات پر عملدر آمد کیا جاسکے کہ مشترکہ مستقبل کی علامت چین ۔ویتنام کمیونٹی کا قیام اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے۔
ویتنامی صدر نے ملاقات کے دوران عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ پر چینی وزیراعظم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پھنگ کو دلی مبارکباد پیش کریں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی اور ویتنامی حکومت نے ہمیشہ چین سے تعلقات کو فروغ دینے کے عمل کو بہت اہمیت دی اور چین سے تعلقات کو اسٹریٹجک انتخاب اور ویتنام کی خارجہ پالیسی میں اولین ترجیح قرار دیا ہے۔
