ایک شخص ایرانی دارالحکومت تہران کے قومی کتب خانے اور عجائب گھر میں چینی فنون اور ثقافت کے منتخب فن پاروں کی نمائش میں فن پارے کی تصاویر بنارہا ہے۔(شِنہوا)
تہران (شِنہوا) چینی فنون اور ثقافت کے منتخب فن پاروں کی نمائش ایرانی دارالحکومت تہران میں شروع ہوگئی۔
نمائش میں شاہراہ ریشم کے ساتھ چین ۔ ایران ثقافتی تبادلے کی کامیابیوں کو پیش کیا گیا ہے جس میں چینی فنکاروں کی تخلیق کردہ مصوری ، معروف چینی مصنفین کے قلمی نسخے اور شاہراہ ریشم کی تجارت میں استعمال ہونے والے قدیم سکے شامل ہیں۔
ایران میں چینی سفیر کانگ پائی وو نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ چین اور ایران دنیا کی دو قدیم تہذ یبیں ہیں جو عرصہ دراز سے شاہراہ ریشم کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اِن تاریخی تعلقات نے دونوں ممالک کے موجودہ ثقافتی تبادلوں کو ایک مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔
سفیر کے مطابق نمائش کا کامیاب انعقاد چین ۔ ایران ثقافتی تبادلوں کو نئی روح فرا ہم کرے گا جس سے دونوں ممالک میں دوستی مزید گہری کرنے میں مدد ملے گی۔
ملک قومی کتب خانہ اور عجائب گھر کے ڈائریکٹر امیر خراقیان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان طویل فاصلہ ، ایرانی اور چینی عوام میں رابطے اور تعلقات میں رکاوٹ نہیں ہے۔
انہوں نے مستقبل میں مزید دو طرفہ ثقافتی تبادلوں کی امید بھی ظاہر کی۔
نمائش ملک قومی کتب خانے اور عجائب گھر میں 10 نومبر تک جاری رہے گی۔
