اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینرینالہ خورد، نیشنل ہائی وے بلاک کر کے عمران خان کی رہائی...

رینالہ خورد، نیشنل ہائی وے بلاک کر کے عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاج کرنیوالے 6 افرادگرفتار

رینالہ خورد: رینالہ خورد پولیس نے نیشنل ہائی وے بلاک کر کے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے احتجاج کرنیوالے 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ رینالہ خورد میں سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے بلاک کر کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاج کرنیوالے 6پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار کارکنوں کی شناخت بلال عمر،ارسلان جمشید،اعجاز علی،محمد جاوید اقبال،صائم رشید اور عبدالرحمن بدر کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے سڑک بلاک کرنے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان نیشنل ہائی وے پر پارٹی پرچموں کے ساتھ آئے تھے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے نعرے بازی کررہے تھے۔ پولیس کے مطابق کارکنوں کو منتشر ہونے کی وارننگ بھی دی گئی تاہم منتشرنہ ہونے پر 6 کارکنان کوگرفتار کرلیا گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!