اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسچین کے شنگ دوئی آثار قدیمہ میں وی آر ٹیکنالوجی کا...

چین کے شنگ دوئی آثار قدیمہ میں وی آر ٹیکنالوجی کا مشاہدے کے لئے استعمال

جھلکیاں:

چین کے جنوب مغربی صوبے میں’سان شنگ دوئی آثار قدیمہ  میں قربانی کے گڑھوں کے مشاہدے‘ کے لئےسرکاری سطح پر  سیاحوں کے لئےشاندار وی آر منصوبہ شروع ہو گیا۔ ماہرین آثار قدیمہ کی رہنمائی  میں سیاح ایک مشترکہ حقیقت سے قریب تر  ماحول  میں  آزادی  سے قدیم رازوں کو جان سکتے ہیں۔

خبر کی تفصیل:

چین کے جنوبی مغربی صوبے میں’سان شنگ دوئی آثار قدیمہ میں قربانی کے گڑھوں کے مشاہدے‘ کے لئےسرکاری سطح پر  سیاحوں کے لئےشاندار وی آر منصوبہ شروع ہو گیا ہے۔

ایل بی ای یعنی جگہ پر تفریح کی  ٹیکنالوجی سے لیس یہ منصوبہ سیاحوں کے لئے سان شنگ  دوئی آثار قدیمہ کے سربستہ رازوں کو حقیقی مناظر کے طور پر  دیکھنے کےمواقع پیش  کرتا ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ کی رہنمائی میں سیاح ایک مشترکہ حقیقت سے قریب تر  ماحول  میں  آزادی  سے قدیم رازوں کو جان سکتے ہیں۔

ساؤنڈ بائیٹ1(چینی): جانگ لکشن نمائندہ، اکتوبر3D

"ایل بی ای ٹیکنالوجی ثقافتی سیاحت کی صنعت میں پسندیدہ ٹیکنالوجی بن گئی ہے۔ سان شنگ دوئی آثار قدیمہ سے 10 سال  سے زائد عرصہ قبل ہم نے  اعدادوشمار جمع کرنا شروع کئے تھے۔گزشتہ چند سالوں میں جمع ہونے والی معلومات کی  بنیاد پر، ہمارے پاس بڑی تعداد میں اصل آثار قدیمہ کی تفصیلات  جمع ہو چکی ہیں۔  ہم ایل بی ای ٹیکنالوجی کے ذریعے آثار قدیمہ  کی کھدائی کے مقام کو وضاحتی ہدایات کے ساتھ ایک مکمل تجربے کے طور پر پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ آثار قدیمہ کی کھدائی کے عمل کے حوالے سے معلومات  اس کی تکمیل کے بعد ختم ہو جاتی  ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ کھدائی کا ایک حقیقت سے قریب تر منظر تیار کیا جائے تاکہ سیاح  اسے دیکھ سکیں۔”

ساؤنڈ بائیٹ 2 (چینی): کانگ،سیاح

"میں نے  قربانی کے کئی  گڑھوں کا مشاہدہ کیا ہے جن میں بہت سارا مواد موجود تھا۔میں نے عجائب گھر کے اندر جو نوادرات دیکھے وہ بہت متاثر کن تھے۔ آثار قدیمہ کی جگہ پرتو مجھے بالکل  ایسا محسوس ہوا کہ  جیسے میں اس منظر کا حصہ ہوں۔ میں نے گڑھا نمبر 3 میں داخل ہو کر کانسی کے نوادرات اور دیگر اشیاء کو ‘چھوا’ تاکہ میں ان نوادرات کو چھونے کے اصل احساس  کو جان سکوں۔”

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!