بیجنگ، صدر شی جن پھنگ کا چین کے عظیم عوامی ہال میں چائنہ انٹرنیشنل فرینڈشپ کانفرنس اور دیگر ممالک سے دوستی کے لئے قائم چائنہ پیپلز ایسوسی ایشن کے 70 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ کانفرنس میں شرکت کرنیوالے غیرملکی مہمانوں کے ساتھ گروپ فوٹو- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چائنہ انٹرنیشنل فرینڈشپ کانفرنس اور دیگر ممالک سے دوستی کے لئے چائنہ پیپلز ایسوسی ایشن کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ کانفرنس میں شرکت کرنیوالے غیرملکی مہمانوں سے ملاقاتیں کیں۔
صدر شی جن پھنگ نے غیرملکی مہمانوں کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا اور چین کے ساتھ دوستی کو مضبوط بنانے کے لئے بین الاقوامی دوستوں کی طویل مدتی وابستگی کو سراہا۔
چینی صدر نے کہا کہ عوام کی سطح پر دوستی مستحکم اور طویل المدتی بین الاقوامی تعلقات کی بنیاد اور عالمی امن اور ترقی کے فروغ کے لئے ایک متحرک قوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام سے گزشتہ 75 برسوں میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے متحد ہوکر چینی عوام کو جدت کی راہ پر گامزن کیا جس نے نہ صرف ملک کو ترقی دی بلکہ دنیا کو بھی فائدہ پہنچایا۔
چینی صدر نے کہا کہ اگر اس سفر پر نظر ڈالیں تو مختلف شعبوں میں چین کی کامیابیاں دوسرے ملکوں کے لوگوں کے تعاون کے بغیر حاصل نہ ہوتیں، بہت سے بین الاقوامی دوست چینی عوام کے ساتھ غم و خوشی میں شریک ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متعدد غیرملکی اداروں اور افراد نے چین کی سوشلسٹ جدت کو فروغ دینے میں بھرپور کردار ادا کیا اور اس سے باہمی فائدے حاصل کئے ۔
صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ ہم دوست ملکوں کے اہم تعاون اور مخلصانہ دوستی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
چینی صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا ایک بار پھر تاریخی موڑ پر کھڑی ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر تمام ممالک کے لوگوں کے لئے آگے بڑھنے کی درست سمت ہے۔
صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین دیگر تمام دوست ممالک کے ساتھ دوستانہ تبادلوں کو مضبوط بنانے، لوگوں کے درمیان سفارتکاری کے منفرد کردار کو ادا کرنے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے لئے کوشاں ہے۔
