اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسٹینس کے عظیم کھلاڑی رافیل نڈال ریٹائر ہو گئے

ٹینس کے عظیم کھلاڑی رافیل نڈال ریٹائر ہو گئے

جھلکیاں:

ٹینس کے عظیم کھلاڑی رافیل نڈال نے  ڈیوس  کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ نڈال ، راجر فیڈرر اور نواک ڈی جوکووچ    کے ساتھ” بگ تھری” کے طور پر ایک دہائی سے زائد عرصے تک  مردوں کے ٹینس  مقابلوں پر راج کرتے رہے ہیں۔

ذیلی سرخیاں اور ساونڈ بائیٹس:

سپین سے تعلق رکھنے والے رافیل نڈال نے نومبر میں ہونے والے  ڈیوس کپ  کے بعد پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔  22 دفعہ گرینڈ سلام   جیتنے والے  رافیل نڈال نے یہ اعلان جمعرا ت کے روز کیا۔

38 سالہ رافیل نڈال نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان میں بتایا ہے  کہ ”یقیناََ یہ ایک  مشکل فیصلہ ہے۔  اس فیصلے کے حوالے سے میں کافی مدت سے سوچ بچار کر رہا تھا،  لیکن زندگی میں ہرشروع ہونے والے معاملے کا  اختتام ہونا  ہی ہوتا ہے”۔

ساؤنڈ بائیٹ(ہسپانوی)  رافیل نڈال، ہسپانوی ٹینس کھلاڑی

"ہیلودوستو! میں آج یہاں آپ کو بتانا  چاہتا ہوں کہ میں پروفیشنل ٹینس سے ریٹائر  ہو رہا ہوں۔

حقیقت یہ ہے کہ پچھلے چند سال، خصوصاََ گزشتہ   دو سال میرے لئے بہت مشکل رہے ہیں،  میں سمجھتا ہوں کہ اس دوران   مجھے کھیلنے کے دوران بہت سے مسائل کا سامنا تھا۔
اس زندگی میں، ہر چیز کا ایک آغاز اور ایک اختتام ہوتا ہے، اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ مناسب وقت ہے کہ میں ایک ایسے طویل اور بہت زیادہ کامیاب کیریئر کا اختتام کروں، جس کا میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔

در حقیقت کامیابیوں  سے بھرپور میراکیرئیر  ،بالکل ایک  خواب کی تعبیر جیسا ہے، مجھے مکمل اطمینان ہے کہ  ان کامیابیوں کے لئے میں نے ہر ممکن طریقے سے کوشش اور لگن سے کام لیا ۔

آخر میں ، میں آپ کا ہزارہا بار شکر گزار ہوں اور جلد ملاقات ہو گی۔ ”

نڈال فرنچ اوپن کے  14 ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑیوں میں سرفہرست ہیں۔ انہوں نے 4 چار  یو ایس اوپن اور 2 بار آسٹریلین  اوپن بھی جیت رکھا ہے۔ نڈال ویمبلڈن اوپن کے بھی 2 بار فاتح رہے ہیں۔

نڈال ، راجر فیڈرر اور نواک ڈی جوکووچ  کے ساتھ ایک دہائی سے زائد عرصے تک ’بگ تھری‘ کے طور پر  مردوں کے ٹینس  مقابلوں پر راج کرتے رہے ہیں ۔ ہسپانوی  نژاد نڈال،  اے ٹی پی سنگلز میں209 ہفتوں تک دنیا کے  نمبر 1کھلاڑی  رہے ہیں اور پانچ دفعہ  سال  کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی جیتے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!