پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینتائیوان کے رہنما لائی کی تقریر مین لینڈ کو اشتعال دلانے کی...

تائیوان کے رہنما لائی کی تقریر مین لینڈ کو اشتعال دلانے کی کوشش قرار

تائیوان میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے آبنائے پار تعلقات بارے تائیوانی رہنما لائی چھنگ تی کے حالیہ بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لائی پر نئے "دو ریاستوں” کے نظر ئیے کو ازسرنو تشکیل دینے اور مین لینڈ کو جان بوجھ کر مشتعل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔(شِنہوا)

تائی پے (شِنہوا) تائیوان میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے آبنائے پار تعلقات بارے تائیوانی رہنما لائی چھنگ تی کے حالیہ بیانات پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے لائی پر نئے "دو ریاستوں” کے نظر ئیے کو ازسرنو تشکیل دینے اور مین لینڈ کو جان بوجھ کر مشتعل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

تائیوان میں لیبر پارٹی اور آبنائے پار امن و ترقی فورم نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ لائی نے اپنی تقریر میں بنیادی طور پر نئے "دو ریاستوں” کے نظریہ کو اپنے علیحدگی پسند مئو قف کے تحت دوبارہ پیش کیا ہے جو دراصل چینی مین لینڈ کے خلاف مزاحمت اور اتحاد کو مسترد کرتا ہے۔

لائی نے 20 مئی کو تائیوان خطے کے رہنما کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی تقریر میں "دو ریاستوں” کے نظر ئیے کا ایک نیا تصور پیش کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ آبنائے کے دونوں اطراف کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

تائیوان میں مبصرین اس بات پر حیران ہیں کہ لائی پہلے ہی "تائیوان کی آزادی” کی راہ پر اپنے پیشرو لی ٹینگ ہوئی، چھن شوئی بیان اور سائی انگ وین کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!