کینیا، ایک نمائش کنندہ نیروبی میں منعقدہ 8 ویں گلوبل آف۔گرڈ سولر ایکسپو میں شمسی پینل اور ایک ٹیلی ویژن کی نمائش کررہا ہے۔(شِنہوا)
نیروبی (شِنہوا) گلوبل آف۔گرڈ سولر فورم اور ایکسپو 2024 میں چینی شمسی ٹیکنالوجی مینوفیکچررز کو نمایاں مقام حاصل رہا۔ نمائش کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں منگل سے جمعرات تک جاری رہی۔
تقریب میں سرکاری عہدیداروں اور صنعت کے رہنماؤں اور تقریباً 100 نمائش کنندگان سمیت 1500سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔ یہ جدید شمسی حل سے توانائی کے مسائل سے نمٹنے کی ایک تقریب تھی جس کی میزبانی آف۔ گرڈ سولر انڈسٹری کی عالمی ایسوسی ایشن جی او جی ایل اے، کینیا کی حکومت اور ورلڈ بینک کے لائٹنگ گلوبل پروگرام نے مشترکہ طور پر کی۔
جی او جی ایل اے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سارہ مالم نے کہا کہ چینی مینوفیکچررز شمسی توانائی کے شعبے میں ایسی ایجادات تیار کے حوالے سے اہم کردار بن چکے ہیں جو آف گرڈ کمیونٹیز کو سستی بجلی مہیا کررہے ہیں۔
کینیا کی قابل تجدید توانائی کے صنعت کارالبانس کوریر نے نمائش میں آنے والے مہمانوں کی بڑھتی تعداد پر تبصرہ کیا جنہوں نے چینی مینوفیکچررز اور ان کی کٹنگ ایج سولر ٹیکنالوجی میں دلچسپی ظاہر کی ۔
کوریر نے نمائش میں کہا کہ چینی ساختہ شمسی گھریلو نظام میں مربوط ٹیکنالوجی موجود ہے جو انہیں قومی گرڈ بجلی کا قابل عمل متبادل بناتی ہے۔
