اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینمغربی میڈیا کی جانبدارانہ کوریج سے افریقہ کو سالانہ 4.2 ارب امریکی...

مغربی میڈیا کی جانبدارانہ کوریج سے افریقہ کو سالانہ 4.2 ارب امریکی ڈالرز کا نقصان

نائجیریا، لوگوں کو لاگوس کی ایک عمارت میں دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

نیروبی (شِنہوا) ایک تازہ تحقیق کے مطابق مغربی میڈیا کی جانب سے افریقی امور کے حوالے سےمنفی کوریج کے باعث براعظم کی معیشتوں کو سالانہ 4.2 ارب امریکی ڈالرزکا نقصان ہورہا ہے۔

اسٹریٹجک کنسلٹنگ فرم افریقہ پریکٹس اور ایڈووکیسی لابی افریقہ نو فلٹر کی مرتب کردہ اس تحقیق میں مغربی میڈیا کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس نے براعظم افریقہ کی دقیانوسی تصویرکشی کی جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد کم ہوا اور ترقی کا عمل متاثر ہوا۔

اس تحقیق کو ’’ افریقہ میں میڈیا دقیانوسی تصورات کی قیمت‘‘ کا عنوان دیا گیا ہے جس میں کینیا، نائجیریا، جنوبی افریقہ اور مصر میں انتخابی عمل اورعالم شمال  کے بڑے میڈیا اداروں کی غلط کوریج پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

تحقیق کے مطابق افریقی ممالک میں انتخابات میڈیا کی زیادہ توجہ حاصل کرتے ہیں تاہم اس میں تشدد اور انتخابی دھاندلی جیسے منفی امور کا تناسب غیرمعمولی حد تک زیادہ ہوتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران اس طرح کے خطرات والے غیر افریقی ممالک کو مغربی میڈیا زیادہ کوریج دیتا ہے۔

رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ مثبت میڈیا کوریج سے براعظم اپنی مجموعی مقامی پیداوارکا سالانہ 0.14 فیصد تک بچاسکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق منفی میڈیا کوریج سے سالانہ 4.2 ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔ اس رقم سے 1 کروڑ 20 لاکھ افریقی بچوں کی تعلیم اور 7 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے فراہم کئے جاسکتے ہیں۔ یہ تعداد انگولا اور موزمبیق کی مشترکہ آبادی سے زیادہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!